پاکستانی کھجور کی برآمد-Pakistani dates export

پاکستان کھجور ایکسپورٹ کرنے میں دنیا کا تیسرا اور پیداوار کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے.

کل ایک کلائنٹ سے بات چیت ہورہی تھی جو برطانیہ میں مقیم ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستان سے کھجور ایکسپورٹ کرنے کا کوئی سین بناؤ. میں نے کہا پاکستان تو پہلے ہی اس کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے تگڑی مچھلیاں اس میں کودی ہوئی ہیں پھر ہماری دال کیا گلے گی. کہنے لگے کہ پاکستان واقعی دنیا بھر میں بڑی مارکیٹ ہے لیکن یورپ پھر بھی ایک بڑی تعداد ترکی بھارت اور دیگر ممالک سے خرید رہا ہے جو پاکستان سے امپورٹ شدہ کھجور کی پالش اور انٹرنیشنل اسٹینڈرز کو اپناتے ہوئے پیکنگ کرکے کئی گناہ زیادہ قیمت میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کو فروخت کررہے ہیں.

 

میں نے پوچھا مطلب پاکستان سے ہی امپورٹ کرکے آگے ایکسپورٹ؟ کہنے لگے بلکل ایسا ہورہا ہے، ویسے بھی اب یورپ میں سیڈ لیس (گٹھلی کے بغیر) پھلوں کی ڈیمانڈ ہے اور پاکستان اس طرف توجہ نہیں دے رہا جبکہ دوسرے ممالک تربوز اور انار تک سیڈلیس پروڈیوس کرنے لگے ہیں. یہ سن کر مجھے حیرت ہوئی سوچا گوگل چاچا کو کھنگالا جائے، تو واقعی یہ بات سچ ثابت ہوئی.

پاکستان میں کھجوروں کی پیداوار کا ۵۰ فیصد بلوچستان اور ۳۰ فیصد سندھ میں ہے، سعودیہ عرب کھجوریں پاکستان سے تعداد میں کم ایکسپورٹ کرتا ہے لیکن قیمت ہمارے مقابلے میں اچھی وصول کرتا ہے، وجہ کوالیٹی کو برقرار رکھنا. ہم دنیا بھر کو کھجور ایکسپورٹ کررہے ہیں لیکن رمضان میں اپنے ملک کی طلب پوری کرنے کے لئے سعودیہ اور امارات سے امپورٹ کرواتے ہیں. اسٹوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد ضائع ہوتی ہے، اور یہ سلوک سارے ہی پھلوں کے ساتھ ہے یکساں ہے. مانا کہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کاٹن اور دیگر ٹیکسٹائل برآمدات ہیں لیکن جب ملک میں ایک چیز کی اتنی بڑی پیداوار ہے تو اس سے کمانے میں بھی کوئ حرج نہیں اور اچھا کمانے میں.

 

ویسے تو حکومت اور دوسرے ضروری کاموں میں بہت مصروف رہتی ہے لیکن اسے اور متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ اس طرف بھی تھوڑی نظر کریں ورنہ دنیا کا تیسرا بڑا ایکسپورٹر بننے کا کیا فائدہ جب آپ کی پروڈکٹ پہ دوسرے زیادہ منافع کمائیں اور آپ کسانوں کی طرح اپنی فصل ان کے حوالے کرکے خوش ہوتے رہیں کہ چلو زمین تو ساڈی ہی ہے.

ہماری ویب سائٹ  https://viralpomus.com/. پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts