متاثر کن اردو کے حوالہ جات. Inspirational Urdu Quotes 2022

مشہور اور مفکرین اور فلسفیوں کے قوی اور محرک الفاظ ہمیشہ ہمیں متحرک کرتے ہیں اور ہماری زندگی میں اہداف کے حصول کے لئے تحریک دیتے ہیں۔

یہ الفاظ ہمیں مشکلات کا سامنا کرنے اور اپنے آپ کو ایک بہتر انسان بنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ تاکہ ہم ایک بہتر زندگی گزار سکیں۔

یہاں اس پوسٹ میں ہم اردو میں مشہور مفکرین اور فلسفیوں کے کچھ خوبصورت اور متاثر کن اقوال کو شیئر کررہے ہیں جو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ترغیب دیں گے اور آپ کو ایک بہتر انسان بننے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

1. خود غرض لوگوں سے دوستی اور پیار کرنے کا مطلب اپنے آپ کو زلیل کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔

2. مصیبت کی شکایت مت کرو۔ اس سے خدا ناراض ہوتا ہے اور دوست پریشان ہوتا ہے ـــ خواجہ فرید

3. قیادت چاہتے ہو تو دیانت پیدا کرو — ٹیپو سلطان

4. مخلص دوست قسمت سے ملتا ہے اور اگر کھو جائے تو اس کا غم سدا رہتا ہے — بیکن لارڈ

5. سب سے زیادہ سوچنا سب سے زیادہ کام کرنے کے مترادف ہے — روز ویلٹ

6. زندگی ایک بدکار مگر حسین عورت ہے جو کوئی اس کی بدکاری دیکھ لیتا ہے اس کے حسن سے نفرت کرنے لگتا ہے — خلیل جبران

7. کلام میں نرمی اختیار کرو کیونکہ لفظوں سے زیادہ لہجے کا اثر ہوتا ہے — امام ابو یوسف

8. قانون کی سب سے اچھی تعریف یہ ہے کہ وہ سب کے لیے یکساں ہو — پوپ الیگزینڈر

9. معمولی سے معمولی پیشہ اختیار کرنا ہاتھ پھیلانے کی ذلت سے ہمیشہ بہتر ہے — ہنری سلاسر

10. اپنی لڑکیوں کو مرد استاد سے مت پڑھاؤ ورنہ ان میں سے حیاء کا عنصر رخصت ہو جائے گا — علامہ راشد الخیری

11. جن اقوام میں استاد کو احترام کا درجہ دیا جاتا ہے وہ اقوام عالم کی راہبری کرتی ہیں — آسکر وائلڈ

12. دشمن سے ہمیشہ بچو_ لیکن دوست سے اس وقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے — امام احمد بن حنبل

13. تکلیف میں صبر کرنا اور راحت میں شکر کرنا اعلی ترین انسانی وصف ہے — امام ابو حنیفہ

14. دوست کو اپنے حال سے اتنا بے خبر رکھو کہ اگر دشمن بھی ہو جائے تو نقصان نہ پہنچ سکے ـــ دانش عرب

15. عاشق کا دل ایک پرانی گھڑی کی مانند ہوتا ہے. بار بار رکتا ہے’ بار بار چلتا ہے ـــ مارک ٹائی نم

16. یتیم وہ نہیں جو والدین کے سائے سے محروم ہوگیا ہے بلکہ یتیم درحقیقت وہ ہے جو اخلاق سے محروم ہے ـــ امام علی (رض)

17. ہزاروں دوستوں کی موجودگی سے خوش نہ رہو بلکہ ایک دشمن کی عدم موجودگی سے خائف رہو ـــ امام شافعی

18. ہر مشکل انسان کا امتحان لینے آتی ہے۔ اس لیے اس سے گھبرانا نادانی ہے ـــ امام غزالی

19. مذہب اسلام کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ یہ انسان کو انسان کے مقام پر رکھتا ہے ـــ رابندر ناتھ ٹیگور

20. دنیا ایک اسٹیج ہے’ جس میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرتا ہے اور چلا جاتا ہے ـــ شیکسپئر

21. عورت خاموش رہ کر بولتی ہے. بشرطیکہ سننے والے کان حساس ہوں ـــ سمیرا حق

22. میری خوشی کا سبب صرف اتنا ہے کہ میں کسی شخص سے توقعات وابستہ نہیں کرتا ـــ محمد علی خان

23. اچھا دوست سو بار بھی روٹھے تو منا لو. کیونکہ موتیوں کی مالا ٹوٹنے پر بھی دوبارہ بنائی جاسکتی ہے ـــ عربی دوستی

24. دنیا میں ہر شخص اچھے آدمی کی تلاش میں رہتا ہے لیکن خود اچھا آدمی نہیں بنتا ـــ راک فیلر

25. دل کی صفائی چاہتے ہوتو آنکھ بند کرلو. یہی وہ رخنہ ہے جہاں سے غبار اندر آتا ہے ـــ عربی کہاوت

26. جب تک انسان مشکلات کے مصائب میں گرفتار نہیں ہوتا’ اس کے جوہر نہیں کھلتے ـــ ہمایوں

27. لوگ مجھے دیوتاؤں کا بیٹا کہتے ہیں. کاش وہ آکر دیکھیں کہ انہوں نے مجھے دیوتا بنا کر کسی قدر تنہا کر دیا ہے ـــ سکندر اعظم

28. میری بدترین ناکامی میرے دوستوں کا مجھ سے منہ پھیر لینا ہے ـــ سکندر اعظم

29. جس قدر میری سلطنت کی حدود وسیع ہوتی ہیں’ میں اسی قدر مختصر ہوتا جات ہوں ـــ سکندر اعظم

30. بادشاہ ہونے کا مطلب ملکی خزائن کو ذاتی جاگیر کے لیے استعمال کرنا نہیں ـــ شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر

31. سونے کو آگ میں ڈال کر پرکھا جاتا ہے اور انسان کو مصائب میں ڈال کر ـــ مارک این ون

32. دوست بنانے سے قبل اپنے دل میں ایک قبر بنالو تاکہ دوست کی برائیاں دفن کرسکو ـــ چینی کہاوت

33. جو لوگ میرے اشاروں کو سمجھ لیتے ہیں ان سے مخاطب ہونے میں مجھے خوشی ملتی ہے ـــ بھگت کبیر

34. مجھے ڈرائنگ روم اور دیوان خانوں میں بیٹھ کر بکواس کرنے والے سیاست دانوں کی ذرہ بھر پرواہ نہیں ـــ نپولین بونا پارٹ

35. گانا آدمی کی قوت ارادی کو کم کرتا ہے اور اسے عیش پرستی کا مطیع بنا دیتا ہے ـــ ٹالسٹائی

36. شادی مقدس روحوں کا ملاپ ہے تاکہ ایک تیسری روح وجود معرض وجود میں آسکے ـــ خلیل جبران

37. اگر تم ہنستے ہوتو تمام دنیا تمہارے ساتھ ہنسے گی لیکن اگر تم روتے ہوتو اکیلے ہی روؤ گے ـــ بیکن

38. زندگی کے سوا اور کوئی دولت نہیں ہے اس میں محبت، خوشی اور تعریف کی تمام قوتیں موجود ہیں ـــ برٹرینڈرسل

ہم اپنی ویب سائٹ پر مشہور لوگوں کے حوالے شامل کرتے رہیں گے۔ تو ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

ہماری ویب سائٹ urduwing.com پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts