کاروباری آئیڈیا: گاڑیوں کی سروس

پاکستان بھر میں گاڑیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہےجن کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے.. ماہرین کے مطابق ہر گاڑی کو کم از کم ہفتے میں ایک بار اور رننگ کم ہونے کی صورت میں کم از کم دو بار ایک ماہ میں مکمل سروس کرنا اس کہ زندگی کو دوگنا بڑھا دیتا ہے.
عمومی طور پر لوگ اتوار کے دن ہی اپنے کام کاجوں سے فارغ ہوتے ہیں مگر گھر اور دیگر مصروفیات کے باعث وہ گاڑی کو وقت نہیں دے پاتے..
اگر وقت نکال بھی لیں تو سروس اسٹیشنز پر لمبی قطاریں بہت اذیت کا باعث بنتی ہیں اور وہ زیادہ گاڑیاں نمٹانے کے چکر میں آپ کی گاڑی کو مکمل توجہ سے صاف نہیں کرپاتے اور کوئی نا کوئی کسر رہ ہی جاتی ہے.
اب اگر کوئی ایسے میں آپ کے گھر آکر آپکی گاڑی مکمل طور پر صاف کردے اور آپکی گاڑی چمچما اٹھے اور مزید پورے دو ہفتے کیلئے دھوپ اور دیگر خطرناک چیزوں سے اسکی حفاظت بھی ہوجائے تو کیسا رہے گا؟ یقیناً آپ کا جواب ہوگا یہ “پھر تو مزہ ہی آجائے گا”.
اب اسکو کاروبار بنانے میں کیا خیال ہے؟ اگر آپ کم قیمت میں اچھا منافع دینے والا کاروبار شرور کرنا چاہتے ہیں, اگر آپ کسی ایسے ضلع اور شہر میں رہتے ہیں جس کی آبادی دو لاکھ یا اس سے زائد ہے تو یہ آپ کیلئے بےحد موزوں ہے.
اس کی خاصیت یہ ہے کہ آپ اس کو کم از کم تیس ہزار سے لیکر دو لاکھ روپے کے سرمائے سے شروع کرسکتے ہیں.
جو سامان آپکو درکار ہوگا وہ ہے

ایک عدد کار پریشر واشر.. کم ازکم 130 بار
ایک عدد روٹری یا آربٹ.. (گاڑی کی سطح ہموار کرکے اسے پالش کرنے کیلئے)
ایک عدد پورٹیبل ویکیوم کلینر (جو گاڑی کے اندر موجود مٹی اور کچرے کو صاف کرے)
ایک عدد بلوور ( مٹی وغیرہ کی صفائی کیلئے)
چند عدد مائیکرو فائبر کپڑے ( جو گاڑی کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اسے نشانات سے محفوظ رکھتے ہیں)
تین عدد چھوٹی بالٹیاں. ایک چھوٹا وائیپر, ایک عدد ٹول بکس اور دو بڑے سامان رکھنے والے ڈبے اور چند پالشیں.
اب آپ چھوٹے سرمائے سے اسے شرور کرنے کیلئے تیار ہیں.
اگر آپ کے پاس مزید رقم ہو تو ایک دو کے وی کا جنریٹر اوت ایک چھوٹی پانی کی ٹنکی کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے.
اگر آپ اس کام کو بڑے پیمانے پر کرنا چاہتے ہیں تو ایک عدد سوزوکی گاڑی لیکر اس میں جنریٹر اور پانی کی ٹنکی کو فکس کیا جاسکتا ہے تاکہ کمسٹر کے گھر بجلی اور پانی نا ہونے کی صورت میں اسے بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جاسکے.
ماہانہ آمدن کم از کم صافی بچت پچاس سے ساٹھ ہزار ہے اور اس میں آپ بہت سی مزید چیزیں بھی ایڈ کرسکتے ہیں.

اگر آپ اس کام کو کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں. دیگر تفصیلات آپکو فراہم کردی جائیں
گی.

ہماری ویب سائٹ urduwing.com پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts