پرندے پالنے کا کاروبار Birds Business in Pakistan 2022

السلام علیکم!
■ میرا #فیصل_آباد میں #فینسی_پرندوں کا بریڈنگ سیٹ اپ ہے۔ جس میں میرے پاس عام اور نایاب نسل کے طوطے ہیں۔ یہ ایک بہت کم وقت لینے والا اور آسان ہوم بزنس ہے، گھر کی #عورتیں بھی اس کو آسانی سے ہینڈل کر سکتی ہیں۔ روزانہ کا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ چاہیے اور پھر آپ فارغ۔ 😊 😍 😎
👈 😲سب سے بڑی بات کہ پرندوں کا کام ٹوٹل نیٹ #کیش پر ہے۔
■ میں نے ایک پوسٹ پہلے بھی لگائی تھی اس میں کچھ بھائیوں نے مجھے انباکس اور کمنٹس میں بھی پوچھا تھا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ جب آپ کوئی نیا پزنس سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو جب تک تفصیل سے بات نہ ہو تو وہ سمجھ نہیں سکتے اور تفصیل سے بات کرنا ، کمنٹس اور انباکس میں ممکن نہیں۔
■ کچھ باتیں جو مجھ سے بار بار پوچھی گئی یا میں سمجھتا ہوں کہ ان کا پتہ ہونا ضروری ہے بریڈنگ کے بزنس کئلیے۔ ان میں سے اہم اہم باتیں میں ان شاءاللہ اس پوسٹ میں بیان کر دیتا ہوں۔
■ سب سے پہلی بات کہ میری کوئی برڈز کی شاپ نہیں ، میرا گھر میں ہی سیٹ اپ ہے جو کہ میں نے 8,10 برڈز سے سٹارٹ کیا تھا اور اب الحمدللہ میر ےپاس کوئی 150کے لگ بھگ برڈز ہیں جس میں کچھ نایاب اور یونیک برڈز بھی ہیں۔
اگر کوئی مجھ سے ہی برڈز یا کیج وغیرہ خریدنا چاہتا ہے تو وہ مجھ سے بلا جھجک رابطہ کر سکتا ہے۔ اس کے لئے کچھ باتیں میں نے پوسٹ کے آخر میں لکھیں ہیں کہ کہیں سے بھی پرندہ خریدا جائے تو کن باتوں کا خیال رکھا جائے۔
👈 فوائد:
1۔ روزانہ وقت زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ(100 برڈز کئلیے)
تفصیل : (صبح 30منٹس تازہ پانی اور دانہ ڈالنا +عصر کے بعد 10منٹس ،لائٹس چلانے اور پانی چیک کرنے کئلیے+9 بجے 20 منٹس، پانی نکالنا اور لائٹس بند کرنا)
2۔ انویسٹمنٹ: ( درج شدہ قیمتوں میں تھوڑا بہت فرق ہو سکتا ہے آپ کے علاقے اور برڈکی کوالٹی اور وقت کے حساب سے)
■ اگر آپ 75,000روپے کی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں ، تو اس کئلیے6 ماہ کی فیزیبلٹی کچھ اس طرح ہو گی۔
1۔ سب سے پہلے آپ ماسٹر کیج بنائیں گے ۔ جس میں آپ باقی کے پنجرے رکھیں گے۔ اس کی پیمائش کم از کم 10*8 ہو تو بہت اچھا ہے ، باقی آپ اپنی سہولت کے حساب سے رکھ سکتے ہیں۔
اس میں اگر آپ لکڑی کا فریم بنائیں توجالی سمیت تقریبا 10,000 خرچہ آ جائے گا۔
2۔پنجرہ:
● 1٫5*2 فٹ کا آٹھ خانوں والا پنجرہ آپ کو 12000 تک مل جائے گا، جس میں آپ کے 8 جوڑے لگ جائیں گے۔
● 8*10 میں آپ اس طرح کے 4 کیج رکھ سکتے ہیں، مطلب 32 جوڑے پرندوں کے
3۔ برتن اور بریڈنگ باکس:
فی پنجرہ 300روپے، 8*300۔ 2400 روپے
4۔ پرندہ:
■ میرے پاس صرف طوطے ہی ہیں ، کیونکہ ان کا دانے کا خرچہ کبوتر ، مرغی کی نسبت کم ہوتا ہے اور یہ گند وغیرہ بھی کم ڈالتے ہیں۔
● ایک برڈ ہے لٹینو پیرٹ ، یہ اچھی کوالٹی میں 5000 تک کا جوڑا مل جاتا ہے۔اگر اس کے 8 جوڑے ہوں تو 40,000 بن جاتا ہے۔
5۔ دانہ+ میڈیسن:
● ماہانہ ایک جوڑے پرتقریبا 200 روپے کا دانہ اور میڈیسن پڑتا ہے۔ جو کہ 1600 روپے بنتے ہیں، اور 6 ماہ کے 9600بنتے ہیں۔ ( بریڈنگ سیزن میں دانے کی کھپت تقریبا ڈبل ہو جاتی ہے کیونکہ بچوں کو بھی فیڈ نگ ہوتی ہے)
منافع:
● ایک لیٹینو پیرٹ کا جوڑا ایک وقت میں 3سے5 یا 6 بچے پالتا ہے اور سال میں 3 ساے 4 بار بریڈ کرتا ہے۔
● اگر ہم اوسطا 4 بچے لگائیں تو ایک بچہ اس وقت تقریبا 1000 روپے میں سیل ہو رہا ہے، مطلب ایک جوڑے نے ہمیں 4000 کے بچے دئیے جب کہ اچھی کوالٹی کے بریڈر جوڑے کی قیمت 5000ہے۔
8*4000۔۔۔32,000
● یعنی ہماری جو انویسٹمنٹ پرندوں کے اوپر ہوئی تھی اس کا 75 فیصد سے زیادہ ہمیں پہلی بریڈ میں ہی مل گیا۔
نوٹ: لیٹینو پیرٹ کی اوسطا عمر 8 سے 10 سال ہوتی ہے۔ یعنی اس کے بعد وہ ماہانہ 200 روپے کا تقریبا دانہ کھائے گااور 8سے 10سال تک ہمیں بریڈ دے گا۔ 😲 😍
6 ماہ میں ہمیں تقریبا 2 بریڈ مل جاتیں ہیں تو 2×32,000۔۔۔۔۔64,000 ہوا ۔ یعنی ہماری ٹوٹل انویسٹمنٹ کا85 فیصد سے زیادہ 2 بریڈ میں ہی پورا ہو گیا۔
اور آپ کی اصل انویسٹمنٹ 8 سے 10 کئلیے آپ کو پھر سے منافع دینے کئلیے تیار ہے۔ 😊
👈 اس میں ، ماسٹر کیج، چھوٹے پنجرے ،برتن، بریڈنگ باکس صرف ون ٹاءم انویسٹمنٹ ہے ، ماہانہ صرف وہی 1600 روپے دانے اور میڈیسن کے ہیں۔
👈 اسی طرح اگر ہم اس کیج کے اندر کوئی نایاب پرندہ رکھ لیتے ہیں تو دانہ میڈیسن اور جگہ تو اتنی ہی لے گا لیکن منافع کی شرح بڑھ جائے گی۔مطلب اسی کیج میں 1000 والا برڈ تیار ہو رہا ہے اور اگر ہم کوئی اچھا برڈرکھ لیں تو اسی میں 15,000سے 10,000والا برڈ تیار ہو گا۔ 15000*4۔۔60,000، جس کیج سے آپ کو آمدن 4000 ہو رہی تھی اب اسی میں سے 60,000 ہو رہی ہے ایک کیج میں سے 👌 😲
لیکن نایاب برڈز کی بریڈ کئلیے ضروری ہے کہ آپ کو پہلے کچھ تجربہ ہو۔

نوٹ: کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

■ ہمیشہ کوالٹی برڈ خریدیں ، سستے کے چکر میں ہلکا برڈ خریدیں گے تو وہ بریڈ بھی اچھی طرح نہیں کرے گا اور سیل کرنے میں بھی مشکل ہو گی۔
■ کبھی بھی بازار سے برڈ نہ خریدیں، کیونکہ بازار میں مختلف جگہ کا برڈ ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے پرندوں میں بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
ہمیشہ کسی کے گھر سے برڈ خریدیں۔
■ جب بھی بریڈر جوڑا خریدیں اس کو تھوڑا ٹائم دیں ایڈجسٹ ہونے کئلیے، کیونکہ بریڈر جوڑا جاتے ہی بریڈ نہیں کرتا وہ نئی جگہ پر ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا ٹاءم لیتا ہے۔
اور میں تو جب بریڈر جوڑا سیل کرتا ہوں تو بریڈ کی بالکل گارنٹی نہیں دیتا۔ کیونکہ بریڈ کا تعلق آپ کی کیئر سے ہے اور کتنا آپ برڈکو سٹریس فری ماحول دیتے ہیں۔ اتنی جلدی وہ بریڈ سٹارٹ کر لیتا ہے۔
■ اور جو بچے ہوتے ہیں ان میں میل، فی میل کی پہچان مشکل ہی نہیں بعض دفعہ ناممکن ہو جاتی ہے ۔ اس لیے کسی کو بھی جنس کنفرم کر کے نہ دیں ، یہ اگلے سے زیادتی ہے ۔ رزق مقدر کا مل کے رہتا ہے، کسی کو دھوکا نہ دیں۔ بالغ عمر کو پہنچ کر جنس کنفرم ہو جاتی ہے۔
اس میں بعض دفعہ بالغ ہونے پر کسی کے پاس میل زیادہ ہو جاتے ہیں اوہ کسی کے پاس فی میل زیادہ ہو جاتیں ہیں۔ اس میں پھر ہم سیزن کے شروع میں ایک دوسرے سے ایکسچینج کر لیتے ہیں ۔ جس کے پا س میل زیادہ ہو ،وہ زیادہ فی میل والوں سے ایکسچینج کر لیتا ہے۔
■ خود جا کر یا اس شہر میں آپ کا کو ئی دوست یا رشتہ دار ہو وہ خود دیکھ کر خریدے، نہ کہ فون یا تصویر دیکھ کر پرندہ خریدہ جائے۔

ہماری ویب سائٹ urduwing.com پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts