بے روزگاری کیا ہے؟؟؟؟؟

بے روزگاری کیا ہے؟؟؟؟؟
بے روزگار کون ہیں؟؟؟؟؟؟؟
میری انویسٹمنٹ سے کام شروع کریں۔
جب لوگ تعلیم حاصل کرکے صرف اور صرف نوکری کی. تلاش اور انتظار میں رہتے ہیں تو اس گروپ کو بے روزگار کہتے ہیں۔جس طرح سڑک کنارے لگے ہوئے بل بورڈز پر لکھا ہوتا ہے
TO LET
یعنی کرایہ پر دستیاب ہے۔اس کا مالک کم ریٹ پر دینے سے انکار کر دے گا بیشک کئی سال خالی رکھنا پڑ جائے۔بشک وہ مرورزمانہ سے ٹوٹ پھوٹ جائے۔
بالکل اسی طرح تعلیم مکمل کرنے والا جوان نوکری کی تلاش میں بے روزگار بیٹھا رہے گا بیشک نوٹ پھوٹ کر ملک چھوڑ نے پر مجبور کیوں نہ ہو جائے وہ کم ریٹ پر یا روٹین سے ہٹ کر کوئی کام شروع کرنے کا رسک نہیں لے گا۔
یہی لوگ بامشقت و غیر قانونی سفر کے دوسرے ملک جا کر وہ مزدوری کر لیتے ہیں جن کو وہ پاکستان میں سن کر کانوں کو ہاتھ لگاتے تھے۔
کیا ہی اچھا ہوتا کہ وہ پاکستان میں زیادہ لاڈ کی بجائے تھوڑی مشقت والا کام شروع کرتے اور بہت جلد اپنے علم کی روشنی کے زریعے وہ پر آسائش زندگی گزارنا شروع کر دیتے۔
پس ثابت ہوا بے روزگار شخص وہ ہو گا جو
بہت لاڈلا ہو گا
جو پاکستان میں کام کرنا پسند نہیں کرتا۔
جو کام چور ہو گا۔
جس کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہو گا۔
جو دوسروں کی غلامی میں خوش رہے۔
جس کی تعلیم اس کے پاوں کی زنجیر بن جائے۔
جس کو معلوم نہ ہو کہ علم ایک روشنی ہے جوانسان کو تیزی سے اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

تو۔پھر کیا کیا جائے؟؟؟؟
ایک ان پڑھ اگر موٹر مکینک بن کر ورکشاپ چلا سکتا ہے۔لکڑی کا کام سیکھ کر ملازم رکھ کر کارخانہ چلا سکتا ہے۔ میسن بن کر پھر ٹھیکیدار بن کر مکان بنا سکتا ہے۔دوکاندار بن کر شاپنگ سنٹر چلا سکتا ہے۔ٹیلر ماسٹر بن کر ایک کارخانہ چلا سکتا ہے۔کاشتکار بن کر اجناس کا پروڈیوسر بن سکتا ہے۔تو پھر ایک تعلیم یافتہ شخص اس سے آگے بڑھ کر
کچھ تعلیم یافتہ افراد کو اکٹھا کر کے کوئی اکیڈمی کیوں نہیں چلا سکتا۔
بجلی کی وائرنگ کے ماہرین کو اکٹھا کر ایک ایکٹرک کمپنی بنا کر گھروں میں بجلی کا کیوں نہیں کر سکتا؟
مستری اور مزدوروں کا ایک گروپ بنا کر کنسٹرکشن کا کام کیوں نہیں شروع کر سکتا۔
اگر سرمایہ نہیں تو مارکیٹنگ کے نوجوان اکٹھے کر کے مارکیٹنگ کیوں شروع نہیں کر دیتا؟
کسی نئی پروڈکٹ کا علم لے کر چھوٹے لیول پر پروڈکشن شروع کیوں نہیں کر دیتا۔
10 یا 20 کنال زمین کرائے پر لے کر سبزیاں اگا کر نقد سیل کر کے اپنا روزگار کیوں نہیں بناتا؟۔

اگر یہ بھی نہیں کر سکتا تو پھر میرے ساتھ رابطہ کرے
نئی ٹیکنولوجی کی فری ٹرینگ دے کر ان کا اپنا روزگار شروع کروا دوں گا۔
اپنے شہر ایک دو مزدور ساتھ ملا کر لوگوں کو گرمی سے بچانے کا آسان اور سستا حل دیجئے۔اس کے لئے پہلی انویسٹمنٹ میں کر دوں گا۔
رابطہ کرنے والا تعلیم یافتہ اور بے روزگار ہونا چائیے۔
گرم علاقے سے تعلق رکھنے والوں کو ترجیع دی جائے گی۔
بس اس کے لئے کام کرنے کا ارادہ۔عزم اور will power ہونی چائیے۔
اس کے لئے بے شکے ایک ہزار افراد بھی رابطہ کریں مایوس نہیں کروں گا۔

ہماری ویب سائٹ urduwing.com پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts