کاروبار کیلئے قرض کیسے حاصل کریں؟ 2022

اگر آپ کے پاس اتنا سرمایہ بھی نہیں کہ آپ بیس تیس ہزار روپے انوسٹ کر سکیں. اور کسی دوست سے قرض بھی نہیں لینا چاہتے ہیں تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے. اس کا حل بھی موجود ہے.
جی آپ 75،000 روپے تک بلاسود قرض حاصل کرسکتے ہیں وہ بھی آسان ترین ماہانہ قسط کے ساتھ.
کیسے؟
بتاتا ہوں ذرا دھیان سے پڑھیے گا.

“اخوت”ایک ملکی سطح کا ادارہ ہے جو تجارت کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرتا ہے اور قسط بھی آسان ہوتی ہے. یہ ادارہ تقریباً ہر شہر میں موجود ہے.
اس ادارے کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے آپ ایک فارم پُر کر کے اور کچھ شناختی ڈاکومنٹس اور دو چار تصاویر لگا کر جمع کر دیں گے.
لیکن یاد رہے کہ آپ اکیلے یہ قرضہ نہیں لے سکتے بلکہ تین افراد کی پارٹی قرضہ لینے کی مجاز ہے. اور واپسی کی اقساط بھی تینوں کو اکٹھے ہی جمع کرانی ہوتی ہیں.
پھر ادارے والے آپ کی مختصر سی جانچ پڑتال کے بعد آپ ایک مقرر دن بلا کر تکافل فیس کی مد میں ایک فیصد کٹوتی کر کے مسجد میں چیک دے دیتے ہیں.

یاد رہے کہ کے اخوت والے شروع میں تقریباً پچیس ہزار روپے سے زائد قرضہ نہیں دیتے. لیکن آپ کو 75،000 اکٹھا کرنے کیلئے یوں کرنا ہو گا کہ اپنے دو دوستوں کو اس بات پر راضی کر لیں آپ مجھے قرض لے کر دے دیں بعد میں اقساط میں ادا کرتا رہوں گا
(اگر ہو سکے تو ہزار ہزار روپے کا دانہ بھی ڈال دیں تو جلدی تیار ہو جائیں گے 😊
25،000 کی ماہانہ قسط تقریباً 1100 روپے ہوتی ہے اور 75،000 کی ماہانہ قسط 33،00 روپے بنے گی. میرے خیال میں اگر اگر تجارت کے ساتھ اگر روزانہ 100 روپے اخوت کی مد جمع کرتے جائیں تو بغیر کسی پریشانی کے آپ قسط ادا کر سکیں گے.
اس طرح میرے خیال میں آپ کی سرمایے والی سردردی آسانی سے دور ہو سکتی ہے اور آپ بلا جھجک کھل کر تجارت کر سکتے ہیں. تو آئیے ایک وسیع میدان آپ کی صلاحیتوں کا منتظر ہے.

ہماری ویب سائٹ urduwing.com پر مختلف عنوانات پر مزید معلومات حاصل کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Advertising

Recent Posts